این ای120،دو رکنی اپیلٹ ٹربیونل امیدواروں کی درخواستوں پر (آج) سے سماعت شروع کریگا

اتوار 20 اگست 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز صاحبان پر مشتمل دو رکنی اپیلٹ ٹربیونل حلقہ این اے 120کے امیدواروں کی درخواستوں پر آج (پیر) سے سماعت کا آغاز کرے گا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون الرشید اور مسٹر جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی منظور ی اور مسترد کئے جانے پر دائر اپیلوں کی 21سے 24اگست تک سماعت کرے گا ۔

یاد رہے کہ عوامی تحریک، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں جبکہ مذکورہ حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی طرف سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف آج پیر کے روز درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :