حکومت برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے رواں مالی سال کے دوران 6ارب روپے سے زائد رقم خرچ کریگی‘ ذرائع

ترکی، تھائی لینڈ ،ایران کیساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کیلئے بات چیت سمیت کئی اقدامات کئے جارہے ہیں

اتوار 20 اگست 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وفاقی حکومت ٹیکسٹائل پالیسی 2014-19ء کے تحت برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے رواں مالی سال کے دوران 6ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے برآمدا ت میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیںجس کے تحت ترکی، تھائی لینڈ اورایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کیلئے بات چیت سمیت کئی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا مقصد زیادہ مواقع کی حامل منڈیوں میں رسائی حاصل کرنا ہے۔

جبکہ کوریا کے ساتھ ترجیحی تجارت کے انتظام کے لئے مشترکہ تحقیقی جائزے کا عمل بھی جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کی تجارت کی ترقی کے ادارے نے نئی منڈیوں میں برآمدات کی فروغ کے لئے تجارتی نمائشوں جیسی کئی برآمدی سرگرمیوں کااہتمام کیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :