پولیس اور حساس اداروں نے میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،ْ اشتہاری سمیت 250افراد گرفتار

اتوار 20 اگست 2017 15:50

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پولیس اور حساس اداروں نے میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت 250 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت دو سو پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی

متعلقہ عنوان :