معروف کامیڈین زید علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے،مداحوں کیلئے نکاح کا پیغام جاری کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 15:32

معروف کامیڈین زید علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے،مداحوں کیلئے نکاح کا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست 2017ء) کینیڈا میں پاکستانی نژاد کامیڈین زید علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں،زید علی نے اپنے مداحوں کے لئے نکاح کا پیغام جاری کر دیا ہے،جس پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق معروف کامیڈین زید علی نے 8اگست کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ 19روز میں شادی کرنے جا رہے ہیں ، جس پر اس کے چاہنے والوں کو یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے پھر کچھ روز بعد 20اگست کو ہی اپنا ایک اور ٹویٹ جاری کیا جس میں انہوں نے
کہا کہ ان کا نکاح ہو گیا اب وہ قانونی طور پر شادی شدہ ہیں ۔انہوں نے اپنے نکاح کی تصویر بھی جاری کی، جس میں وہ سفید شلوار قمیض اور گولڈ واسکٹ میں نظر آ رہے ہیں،اس تصویر کو دیکھنے کے بعد مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے زید علی کو مبارک باد پیش کی ۔