سردار ایاز صادق کے حلقہ میں فاضلیہ کالونی کے مکینوںکا پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسپیکر قومی اسمبلی سے مسائل حل کرانے اور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

اتوار 20 اگست 2017 15:31

سردار ایاز صادق کے حلقہ میں فاضلیہ کالونی کے مکینوںکا پانی کی عدم دستیابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقہ کے علاقے فاضلیہ کالونی کے مکین پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘اہل علاقہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانی دو پانی دو کی صدائیں بلند کرنے والے ان مظاہرین کا تعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقہ انتخاب کیعلاقہ فاضلیہ کالونی سے ہے جہاں کے مکین پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی پر سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھاکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندے ووٹ لینے تو آتے ہیں اور بلندوبانگ دعوے بھی کرتے ہیں لیکن پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا مظاہرین کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت ووٹ کے تقدس کی بات تو کرتی ہیں لیکن ہمارے دیئے ہوئے ووٹ کے تقدس کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جا رہاگرمی ہو یا سردی پانی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی فاضلیہ کالونی کے رہائشیوں کا مقدر ہی بنی رہتی ہیں تاہم احتجاج کے ذریعے ووٹرز نے حکام بالا کے ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش ضرور کی ہے۔