شر یف فیملی اور اسحاق ڈار کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے پھر انکار ‘نیب کا آخری نوٹس دینے کا فیصلہ

نوازشر یف اور انکے صاحبزادے ُحسن ‘ حسین نواز‘مر یم انکے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور وزیر خزانہ اتوار کے روز بھی نیب میں پیش نہ ہوئے ،نیب شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکورپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی ‘عدالت تمام افراد کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے ‘نیب ذرائع

اتوار 20 اگست 2017 15:31

شر یف فیملی اور اسحاق ڈار کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے پھر انکار ‘نیب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نوازشر یف اور انکے صاحبزادے ُحسن ‘ حسین نواز‘مر یم انکے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور وزیر خزانہ اتوار کے روز بھی نیب میں پیش نہ ہوئے جبکہ نیب شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکورپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی ‘دوران تحقیقات مطلوبہ افرادکوگرفتارکرنے کااختیارہے اورعدالت ازخودگرفتاری کاحکم بھی دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھی نیب ٹیم دوپہر 2 بجے تک شریف فیملی کا انتظارکرتی رہی لیکن اسکے باوجود وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے جبکہ بیگم کلثوم نواز‘حسن اور حسین نواز لندن میں اور کیپٹن (ر) محمدصفدر مانسہرہ اور میاں نوازشر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز رائے ونڈ میں موجود ہیں اور اتوار کے روز نیب لاہور میں نیب کی ٹیم2بجے تک شر یف فیملی کا انتظار کرتی رہی اورا س موقعہ پر رینجرز کے ساتھ ساتھ پولیس اور قانون نافذ کر نیوالے اداروں کے اہلکاران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں جبکہ شر یف فیملی کی عدم پیشی کی وجہ سے اب نیب کی وجہ سے شر یف فیملی کو آخری نوٹس جاری کیاجائیگا، نیب ذرائع کا کہناہے شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکورپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے دوران تحقیقات مطلوبہ افرادکوگرفتارکرنے کااختیارہے اورعدالت ازخودگرفتاری کاحکم بھی دے سکتی ہے ۔