جنوبی کوریا ، ماریشس، جاپان ، وسط ایشیا ، مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کو پاکستانی سبزیوںاور پھلوںکی برآمدکا نیا ریکارڈ قائم

اتوار 20 اگست 2017 15:20

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) جنوبی کوریا ، ماریشس، جاپان ، وسط ایشیا ، مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کو پاکستانی سبزیوںاور پھلوںکی برآمدکا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیاہے ۔برآمدات میں مزید اضافے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ پاکستان کے موسمی حالات اور آب وہواسمیت مختلف فصلوں اور سبزیوں کی کامیاب کاشت اور معیاری پھلوں کی پیداوار کے تناسب سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں معاونت حاصل کی جاسکے۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ پنجاب حکومت کی خصوصی کاوشوں کی بدولت گزشتہ دوتین سالوں میں ملک سے چاول ، چینی ، گندم ، آم ، کنوودیگر پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کو بڑھانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے کاشتکاروں کو سبسڈی کے کئی منصوبے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ پھلوں اور سبزیوں کو نقصان رساں کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں پلانٹ کلینک قائم کئے گئے ہیں جہاں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے تربیت یافتہ زرعی ماہرین کاشتکاروں کو مختلف فصلوں ، سبزیوں اور پھلوں کے نقصان رساں کیڑوں کی شناخت ،بیماریوں کی تشخیص ، نقصانات اور تدارک بارے رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :