آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم ،صدرمملکت نے کل سہ پہر سینیٹ کااجلاس طلب کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 15:20

آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم ،صدرمملکت نے کل سہ پہر سینیٹ کااجلاس طلب ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2017ء ) : صدرمملکت ممنون حسین نے کل سینیٹ کااجلاس طلب کرلیاہے،جس میں آئین کے آرٹیکل 63میں ترامیم کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے کل 21اگست کو سہ پہر تین بجے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل 63میں ترامیم سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔آئین کاآرٹیکل 63اراکین پارلیمنٹ کی نااہلی سے متعلق ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی آئین کے آرٹیکل 62،63کے تحت نااہلی کے بعد حکمران جماعت نے آئین میں ترامیم کرنے کافیصلہ کیاتھا۔جس کے تحت تمام جماعتوں سے رابطے بھی کیے گئے۔تاہم اب صدرمملکت نے کل سینیٹ کااجلاس طلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :