چارسدہ، شدید بارشوں اور طوفان کے باعث دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق

اتوار 20 اگست 2017 15:11

چارسدہ:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) چارسدہ میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے علاقہ عمرزئی علی جان کلے میں مدرسہ سے گھر جاتے وقت 2بچے دیوار گرنے کی نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 10سالہ سمیع اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ 4سالہ سمیہ نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دی ۔ سمیع اللہ کو رات 8بجے اور سمیہ کو صبح 9بجے آبائی گائوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقہ عمرزئی کے گائوں علی جان کلے کے مقرب خان کے 10سالہ بیٹا سمیع اللہ اور 4سالہ بیٹی سمیہ مدرسہ سے گھر جاتے وقت راستے میں دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ 10سالہ سمیع اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار سالہ سمیہ کو فور ی طور پر تنگی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی تھی جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ کو رات 8بجے اور سمیہ کو صبح 9بجے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ اہلہ علاقہ نے صوبائی حکومت نے متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھر جاں بحق بچوں کے والد مقرب خان اور والدہ نے محمد زئی یونین آف جرنلسٹ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آفسوس کی بات ہے کہ ابھی تک کسی سرکاری آفیسر یا منتخب نمائندے نے یہاں آنے کی زحمت تک نہیں کی کیونکہ ہم بہت غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچہ بھی با مشکل زیر نصیب ہوتا ہے۔2بچوں کی اموات کے بعد چار بچے میرے زیر کفالت رہ گئے ہیں اسلئے حکومت کو چاہئے کہ ہمارے ساتھ مالی امداد کریں۔

متعلقہ عنوان :