بورڈ نے کیربیئن لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا

فٹنس ٹیسٹ (کل)لئے جائیں گے جس کے بعد جو کرکٹر واپس جانا چاہے وہ جاسکتا ہے

اتوار 20 اگست 2017 15:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیربیئن لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے وطن واپس طلب کرلیا،قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کل( منگل) کو لئے جائیں گے جس کے بعد جو کرکٹر واپس جانا چاہے وہ جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جو ملتان میں ہونا تھا ملتوی کردیا گیا اور اب یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں فیصل آباد میں ہوگا یعنی جو کھلاڑی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ صرف فٹنس ٹیسٹ دینے ویسٹ انڈیز سے پاکستان آئیں گے۔ان کھلاڑیوں میںشعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :