کیتھڈرل چرچ میں ڈاکٹر روتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر روتھ فائو کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا،خدمات کے اعتراف میں کسی عمارت کو منسوب کیاجائے‘ شاہد معراج

اتوار 20 اگست 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) کیتھڈرل چرچ میں ڈاکٹر روتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈاکٹر روتھ فائو کی یاد میں چرچ کی مرکزی شمع کو روشن کیا گیا اور خصوصی دعا کرائی گئی جبکہ اس موقع پر شرکاء نے ڈاکٹر روتھ فائو کی خدمات پر انہیں بھرپو رخراج عقیدت پیش کیا۔ڈین آف کیتھڈرل شاہد معراج نے کہا کہ ڈاکٹرروتھ فائونے نے انسانیت کی بے پناہ خدمت کی ان کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔شاہد معراج نے کہا کہ لاہور میں ڈاکٹر روتھ فائوکے نام سے کوئی عمارت منسوب کی جائے۔

متعلقہ عنوان :