مانگامنڈی میں خاتون کی انصاف نہ ملنے پر بچوں سمیت اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش

اتوار 20 اگست 2017 15:10

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) لاہور کے نواحی علاقہ مانگامنڈی میں خاتون نے انصاف نہ ملنے پر بچوں سمیت اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

خاتون سرور بی بی نے بایا کہ پانچ روز قبل تین افراد منور، بابر، رحمان ا س کے گھر میں داخل ہوئے اورمجھ سمیت بچیوں پر تشدد شروع کر دیا ۔ خاتون نے بتایا کہ میں پانچ روز سے پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹ رہی ہوں لیکن میری شنوائی نہیں ہو رہی ۔ ملزمان با اثر ہیں اس لئے پولیس ان سے مل گئی ہے ۔ گزشتہ رات بھی پولیس اسٹیشن گئی جہاں مبینہ طور پر پولیس نے مجھے کئی گھنٹے بٹھائے کھا ۔ خاتون کا کہنا تھاکہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو بچوں سمیت خود سوزی کر لوں گی ۔

متعلقہ عنوان :