وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں اورعمارات کو مشاہیر کے نام سے موسوم کرنے کا جائزہ لیں گے‘ عرفان صدیقی
علم وادب کی نادر روزگار ہستیوںکے بارے میں کتابوں کی سرکاری سطح پر اشاعت کا سلسلہ شروع کررہے ہیں مشیر وزیراعظم کا پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور ادبی خدمات پر مبنی کتاب ’پدرم سلطان بود‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب اختروقار عظیم کی مرتب کردہ کتاب کی تقریب میں افتخار عارف، کشور ناہید،فاروق قیصر، نصرت زیدی، ڈاکٹر گوہر نوشاہی کا بھی اظہارخیال
اتوار 20 اگست 2017 15:10
(جاری ہے)
ہمیں اس کے اسباب ومحرکات کا جائزہ لینا ہوگا۔مشیر وزیراعظم نے کہاکہ علم وادب کی نادر روزگار ہستیوںکے بارے میں کتابوں کی سرکاری سطح پر اشاعت کا سلسلہ شروع کررہے ہیں تاکہ نوجوان نسل اپنی اقدار،تہذیبی روایات اور اپنے مشاہیر کی خدمات سے آگاہ ہوسکے۔
اس ضمن میں ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ اور ملک کی ممتاز ادبی شخصیت افتخار عارف کو میں یہ ذمہ داری سونپ رہا ہوں ۔ عرفان صدیقی نے پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور خدمات کے موضوع پر کتاب مرتب کرنے پر اختر وقار عظیم کی کاوش کو سراہا ۔تقریب سے اختروقار عظیم ، ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف، کشور ناہید،فاروق قیصر، نصرت زیدی، ڈاکٹر گوہر نوشاہی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے نہ صرف علم وادب کے شعبہ میں گرانقدر کام کیا بلکہ ان کی ذاتی زندگی بھی مثالی اوصاف سے عبارت تھی۔اختر وقار عظیم کی یہ پانچویں کتاب ہے۔ ’مرزااوٹ پٹانگ‘، ’ہم بھی وہیں موجود تھے‘، ’شبلی بحیثیت مورخ‘، ’شبلی بحیثیت سیاستدان‘کے عنوانات سے بھی ان کی کتب شائع ہوچکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.