چین کے کئی صوبوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کا امکان

گرج چمک کیساتھ طوفانی ہوائیں بھی چلیں گی ،محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی شہریوں کو شدید بارشوں ، طوفان اور سیلاب سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

اتوار 20 اگست 2017 15:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) مرکزی چین کے بعض حصوں میں آئندہ دودنوں کے دوران موسلادھار بارشیں ہوں گی جبکہ انہوئی اور جیانگ سو کے جنوبی حصوں ، ہوبی کے مشرقی حصوں اور سچوان کے مغربی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں گی اور ژالہ باری بھی ہو گی ، چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 21اگست سے 23اگست تک چین کے شمال مغربی اور شمالی علاقوں میں زبردست بارشیں ہوں گی ، ان میں شمالی شانزی ،مرکزی اور شمالی شینزی اور ہیبی کے مرکزی علاقوں میں بھی موسلاد ھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، ان علاقوں کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ شدید بارشوں ، طوفان اور سیلاب سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :