بوسٹن میں ہزاروں افراد کا احتجاج جاری، مظاہرے میں 40 ہزار لوگ شریک ،27 افراد گرفتار

اتوار 20 اگست 2017 15:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) امریکہ کے شہر بوسٹن میں دائیں بازو کے ایک اجتماع کے خلاف بائیں بازو اور لبرل نظریات کے حامل ہزاروں افراد کا احتجاج جاری مظاہرے میں 40 ہزار لوگ شریک ،27 افراد گرفتار۔دونوں گروہوں کے اجتماعات ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہونے والے مظاہروں کے ایک ہفتے بعد منعقد ہوئے ہیں جن میں فریقین کے درمیان تصادم اور جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہی تھیں۔

شارلٹس ول مظاہرے کے دوران ایک سفید فام نسل پرست نے اپنی گاڑی سے مخالف مظاہرین کو کچلنے کی کوشش کی تھی جس میں ایک خاتون ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کمشنر ولیم ایوانز کے مطابق 27 افراد کو تشدد اور پولیس اہلکاروں سے الجھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک شخص مسلح بھی تھا۔

(جاری ہے)

یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب مظاہرین منتشر ہو رہے تھے۔

'بوسٹن فری اسپیچ' نامی ایک تنظیم نے بوسٹن میں دائیں بازو کے کارکنان کے اجتماع کی کال دی تھی جس کے خلاف بائیں بازو کے ہزاروں کارکنوں نے بھی ہفتے کو شہر میں احتجاجی جلوس نکالا۔دائیں بازو کی تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ اس کا گزشتہ ہفتے شارلٹس وِل میں ہونے والے سفید فام نسل پرستوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ انہوں نے اپنے مظاہرے کی کال شارلٹس ول میں پیش آنے والے مظاہرے سے پہلے سے دے رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :