امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں، شمالی کوریا کی مذمت

مشقیں آگ پر پٹرول چھڑکنے کے مترادف ہیں ، مشترکہ جنگی مشقیں کھلی جارحیت کی علامت ہیں،شمالی کوریا

اتوار 20 اگست 2017 15:00

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑی فوجی مشقوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آگ پر پٹرول چھڑکنے کے مترادف ہے۔، مشترکہ جنگی مشقیں کھلی جارحیت کی علامت ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی پیر کے روز سے شروع ہونے والی بڑی فوجی مشقوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آگ پر پٹرول چھڑکنے کے مترادف ہے۔

شمالی کوریا کے ایک سرکاری اخبار میں میں کہا گیا کہ مشترکہ جنگی مشقیں کھلی جارحیت کی علامت ہیں اور یہ ان کے ملک میں داخل ہونے کا ایک تربیتی مرحلہ ہے۔ ہزار وں امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی اس جنگی مشق میں شریک ہوں گے۔ جنگی مشقوں کا نام الچی فریڈم گارڈین (UFG) رکھا گیا ہے۔ حالیہ کچھ ہفتوں میں امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ تواتر سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :