نوازشریف تقاریرمیں توہین عدالت کررہے،سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے، بلاول بھٹو

پارلیمنٹ میں ڈائیلاگ نہیں بلکہ مسائل پربحث ہوسکتی ہے،میثاق جمہوریت پر ن لیگ نے پیپلزپارٹی کودھوکہ دیا،خان صاحب کو سندھ میں جلسے کیلئے ویلکم کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 14:57

نوازشریف تقاریرمیں توہین عدالت کررہے،سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے، ..
بالاکوٹ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2017ء ) : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نوازشریف تقاریرمیں توہین عدالت کررہے،سپریم کورٹ کوسوموٹو لینا چاہیے، پارلیمنٹ میں ڈائیلاگ نہیں بلکہ مسائل پربحث ہوسکتی ہے، میثاق جمہوریت پر ن لیگ نے پیپلزپارٹی کودھوکہ دیا، خان صاحب کو سندھ میں جلسے کیلئے ویلکم کرتے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔

جبکہ ماضی میں ن لیگ نے پیپلزپارٹی کودھوکہ دیا۔ میثاق جمہوریت کے اصولوں پرہمیں قائم رہنا چاہیے۔ باقی سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام الیکشن وقت پرہوں گے ۔ جبکہ پارلیمنٹ بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔ ملک میں نظام کوکوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

صرف تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب کو سندھ میں آنا چاہیے ویلکم کرتے ہیں۔

وہ نئے پاکستان اور کرپشن کیخلاف بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ جس کوکرپشن کے چارجزپرنکالا گیا وہ ان کے ساتھ ہے۔ میراخیال ہے عمران خان کے قول وفعل میں تضادہے جسکو سندھ کی عوام قبول نہیں کرے گی۔بلاول بھٹونے کہاکہ سپریم کورٹ کاایک ادارہ ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل ہوناچاہیے۔قانون سب کیلئے یکساں ہے۔نوازشریف ہرتقریرمیں توہین عدالت کررہے ہیں۔عدالت کوسوموٹولیناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس دائرنہیں ہوناچاہیے۔