قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کا ایم اے پولیٹیکل سائنسزو اکنامکس پر ائیویٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان

اتوار 20 اگست 2017 14:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے پولیٹیکل سائنسزو اکنامکس پر ائیویٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کے آئی یو شعبہ امتحانات کے آفس سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ایم اے پولیٹیکل سائنسزکی مجموعی رزلٹ کا تناسب 56.79فیصد رہا جبکہ ایم اے اکنامکس پرا ئیوٹ کی مجموعی رزلٹ کا تناسب 21.74 رہا۔ایم اے پولٹییکل سانئسز میں 243طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جن میں 138طلباء پاس ہوئے جبکہ 105 فیل ہوئے اسی طرح ایم اے اکنامکس میں مجموعی طور پر 23طلباء نے شرکت کیا۔جن میں سے 5طلباء پاس جبکہ 18طلباء فیل ہوئے ۔