خیبرپختونخواہ حکومت ڈینگی پرقابو پانے کیلئے پنجاب حکومت سے سہولیات لینے پرآمادہ ہوگئی

وزیرصحت پنجاب اوروزیرصحت کے پی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ،موبائل یونٹس اورعملہ کو خیبرپختونخوا حکومت دیکھے گی،تینوں موبائل یونٹس حکومت کے حوالے کرکے واپس چلا جاؤں گا،وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 14:12

خیبرپختونخواہ حکومت ڈینگی پرقابو پانے کیلئے پنجاب حکومت سے سہولیات ..
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2017ء ) : خیبرپختونخواہ حکومت نے ڈینگی پرقابو پانے کیلئے پنجاب حکومت سے سہولیات لینے پرآمادگی ظاہر کردی،وزیرصحت کے پی کے شہرام ترکئی نے وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیرسے ٹیلی فون پررابطہ کرلیا،جس میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پربات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب میڈیکل ٹیم کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کے پی کے حکومت نے پنجاب حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی صحت کے سلسلے میں کوئی سیاست حائل نہیں ہوگی۔ واضح رہے اس سے قبل خواجہ عمران نذیر نے وزیرصحت کے پی کے شہرام ترکئی سے رابطہ کیا۔ جس میں ڈینگی کی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ خواجہ عمران نے کہا کہ سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

عوام کی خدمت کیلیے آئے ہیں۔ شہرام ترکئی سے کہا ڈینگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوش کریں گے۔

ہم سہولیات فراہ کریں گے کام آپ خود کریں گے۔ خواجہ عمران نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے موبائل یونٹس لینے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں موبائل یونٹس کو کے پی کے حکومت کے حوالے کرکے واپس چلا جاؤں گا۔موبائل یونٹس اورعملہ کو خیبرپختونخوا حکومت دیکھے گی۔