انتہاپسندی کے شبے میں دو مراکشی اور ایک شامی کی اٹلی سے بیدخلی کا اعلان

بے دخل کیے جانے والوں میں ایک مراکشی باشندے کے عقائد میں تبدیلی جیل کے اندر پیدا ہوئی،حکام

اتوار 20 اگست 2017 14:11

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) اٹلی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی انتہا پسندی کے شبے میں دو مراکشی اور ایک شامی باشندے کو ملک سے بیدخل کر دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسے ایگزیکٹو حکم کے خلاف کسی بھی اطالوی عدالت میں اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

بیدخل کیے جانے والوں میں ایک اڑتیس سالہ مراکشی باشندے کے عقائد میں تبدیلی جیل کے اندر پیدا ہوئی۔

اسے بعض معمولی جرائم کے نتیجے میں جیل بیج دیا گیا تھا۔ اس کے عقائد کی تبدیلی کا علم اٴْس وقت ہوا جب اٴْس نے اپنے ساتھی قیدیوں کے ہمراہ اسٹاک ہولم حملے پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا تھا۔ شامی شہری جعلی تیونسی شناخت پر اٹلی میں داخل ہوا تھا۔ بیدخل کیا جانے والا تیسر شخص مراکش کا ہے اور وہ داعش کا ہمدرد بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :