تھانہ پولیس کوٹلی کا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کر نے والوں کیخلاف کریک ڈائون ‘30 ملزمان گرفتار

اتوار 20 اگست 2017 14:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) تھانہ پولیس کوٹلی کا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون ‘30 ملزمان کو گرفتار کر کیان کے خلاف مقد مات درج جبکہ دوعدد رائفل بارہ بور ایک کلو چرس شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے دو گرفتارغیر معیاری آئس کریم فروخت کرنے والے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سردار افتخار کے مطابق ملزم طفیل سے بارہ بور رائفل ندیم سے بھی رائفل بارہ بور ملزم توقیر سے ایک کلو چرس اسد اور راضوان کو شراب نوشی کر کے غل غپاڑہ کر تے ہوئے گرفتار کیاجبکہ پنجاب سے غیر معیاری آئس کریم لا کر بچوں میں بیماریاں بانٹنے والا صدام کوسمیت نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کر نے والے پابچ افغانی اور پانچ پھری والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقد مات درج کر کے کاروائی شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :