کوٹلی‘ سی آئے اے سٹاف کی مزید کارروائی‘ دومنشیات فروش گرفتار‘حوالات بند

اتوار 20 اگست 2017 14:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)سی آئی اے سٹاف کی پے در پے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف کاروائیاں مزید دو منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں گردہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان حوالات بند کر کے تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے راجہ صداقت نے ہمراہ اے ایس آئی مہتاب اسلم تفتیشی آفسر راجہ ارشد،راجہ خضر،کاشف، فہیم سردار، راجہ عرفان، خان راشد،راجہ اکمل،رفاقت کے ہمراہ سرساوہ کوٹلہ کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش اسرار کو گرفتار کر کے ملزم قبضہ سے چار سو گرام گردہ برآمد کر کے ملزم کے خلا منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر دیا جبکہ گلہار کالونی کے مقام پر چھاپہ مار ملزم ارسلان عرف شانی سے سات سو ساٹھ گرام گردہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقد مہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی -