مظفرآباد‘گورنمنٹ ہائی سکول پٹھیالی ، نویں جماعت کے اکثریتی طلبا فیل ، عوام علاقہ میں شدید تشویش

اتوار 20 اگست 2017 14:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) ہائی سکول پٹھیالی ، نویں جماعت کے اکثریتی طلبا فیل ، عوام علاقہ میں شدید تشویش ، اعلی ٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے گورنمنٹ ہائی سکول پٹھیالی کی حالیہ نویں جماعت کے نتائج میں مایوس کن کا رکردگی سامنے آئی جس کے مطابق نویں کلاس کے اکثر طلبا فیل ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق طلبا کی اکثریت اردو اور مطالعہ پاکستان جیسے آسان مضامین میں فیل ہوئی ہے جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔