مظفرآباد‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعوان پٹیمیں سائنس ٹیچر کی عدم دستیابی نے حکومتی گڈ گورننس کا پردہ چاک کر دیا

اتوار 20 اگست 2017 14:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعوان پٹیمیں سائنس ٹیچر کی عدم دستیابی نے حکومتی گڈ گورننس کا پردہ چاک کر دیا ، گزشتہ تین سالوں سے اس ادارہ میں سائنس ٹیچر کی عدم دستیابی سے طالبات کا مستقبل دواو پر لگا ہوا ہے ، بارہا حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی عوام علاقہ سراپا احتجاج، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعوان پٹی حلقہ چھ میں گزشتہ تین سالوں سے سائنس ٹیچر دستیاب نہیں ہو سکا اور عوام علاقہ نے بارہا حکومت کی توجہ اس طرف دلائی مگر نہ حکومت نے کوئی نوٹس لیا اور نہ محکمہ تعلیم خواب غفلت سے بیدار ہو سکا، جس باعث ادارہ میں زیر تعلیم طالبات کا مستقبل تباہ ہورہا ہے اور عوام علاقہ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا یہی گڈ گورننس ہے جس کا ڈحنڈورہ پیٹا جا رہا ہے ، عوام علاقہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر جلد از جلد ادارہ میں سائنس ٹیچر کی تعیناتی نہ کی گئی تو شدید احتجاج کرینگے۔