مظفرآباد‘نویں جماعت کے سالانہ نتائج ، الحبیب سکول ایک بار پھر بازی لے گیا

اتوار 20 اگست 2017 14:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)نویں جماعت کے سالانہ نتائج ، الحبیب سکول ایک بار پھر بازی لے گیا ، شاندار نتائج دیکر ادارہ نے اپنی روایت برقرار رکھی اور عوامی اعتماد پر پورا اترا، عوامی حلقوں کی طرف سے الحبیب سکول کی انتظامیہ ، سٹاف اور طلبا کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق میر پور بورڈ نے نویں جماعت کے سلانہ تنائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق مظفرآباد کے مایہ ناز تعلیمی ادارے الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج طارق آباد نے ایک بار پھر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار نتائج دئیے ادارہ کی طالبہ مارخ ندیم نے 505میں سے 466نمبرات حاصل کرکے ثابت کردیا کہ الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج میں سب سے بہتر انداز میں تعلیم دی جاتی ہے اور ادارہ میں انتہائی محنتی اور قابل ، تعلیم یافتہ سٹاف تعینات ہے جو طلبہ کی کردار سازی کے ساتھ انہیں دور جدید میں مقابلے کے رجحان سے نمٹنے کے قابل بنا رہے ہیں ، الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج نے گزشتہ طویل عرصہ سے شاندار نتائج دینے کی روایت برقرار رکھی ہوئی ہے اور اس بنیاد پر عوامی حلقوں نے الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج کے ایم ڈی محمد فاروق اعوان ، پر نسپل شیراز اعوان سمیت جملہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔