آزاد کشمیرحکومت حد بندیوںکے معاملے پر عوام کو نئے مسائل میں پھنسا دیا

ضلع باغ میں میں حلقہ بندیوں پر عوام کے تحفظات‘دونوں حکومتی وزراء کی آشیر باد پر گائوںکے گائوں تقسیم کر کے رکھ دئیے ہم کسی صورت. نہ سو کڑ وارڈ میں شامل ہوں گے اور نہ ہی ان کو اپنی وارڈ کا حصہ بنا سکتے ہیں‘متاثرین کا بھی کھلا اعلان

اتوار 20 اگست 2017 14:10

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)وارڈ کی غلط تقسیم عوام نے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کہ مطابق آزاد کشمیرحکومت نے عوام کو نئے مسائل میں پھنسا دیا‘ ہر طرف چیخ و پکار‘ ضلع باغ میں میں حلقہ بندیوں پر عوام کے تحفظات ۔دونوں حکومتی وزراء کی آشیر باد پر گائوںکے گائوں تقسیم کر کے رکھ دئیی- انتظامیہ عوام کو انصاف دینے کے بجائے حکومتی کارکن بن گئی ۔

یونین کونسل تھب کی وارڈ کری‘پس جھولہ ‘بھٹی شریف کو تقسیم کر ڈالا -کری گائوں کے دو سو مکانات ۔پس جھولہ کے مکانات کی تعداد بھی تقریباً دو سو ہے جبکہ بھٹی شریف کے مکانات کی تعداد پانچ سو پچاس ہے ۔ان وارڈ پر 38 مکانات کے گائوں سوکڑ کی خاطر وزیر اطلاعات کی آشیر باد سے دیگر وارڈ سے سو سو گھر کاٹ کر سوکڑ میں شامل کردیئی-متاثرہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت. نہ سو کڑ وارڈ میں شامل ہوں گے اور نہ ہی ان کو اپنی وارڈ کا حصہ بنا سکتے ہیں -عوام علاقہ بھٹی شریف پس جھولہ کری نے باغ ملوٹ راولپنڈی شاہراہ بند کرنے کا اعلان کر دیا- ان لوگوں کا کہنا تھا کے ڈی سی باغ نے وعدہ کیا تھا کسی کی وارڈ نہ ختم ہوگی نہ تقسیم مگر حکومت کے آگے بھیگی بلی بنے رہی- انھوں نے کہا کہ ڈی سی ان علاقوں کا خود دورہ کرکے میرٹ پر فیصلہ کریں- میرٹ انصاف یہ نہیں کے 38 مکانات والے گائوں کودو سو ۔

(جاری ہے)

تین سو اور پانچ سو مکانات والے گائوں پر مسلط کیا جائے -ورنہ ڈی سی افس کا گھیرائو کریں گی-ان خیالات کا اظہار راجہ اعظم‘ راجہ بشارت‘ سید صابر شاہ‘راجہ اشرف‘ راجہ الطاف ‘ راجہ غلام حیدر‘ راجہ سلیم اور راجہ اشتیاق نے اپنے ایک بیان میں کیا-