یوم نیلہ بٹ کے عظیم الشان اجتماع ریاستی سیاست کی راہیں متعین کریگا‘محترمہ مہرالنساء

مسلم کانفرنس کی طرف سے یوم نیلہ بٹ کے موقع پر پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد مسلم کانفرنس کی ملک سے محبت کا عملی ثبوت ہے

اتوار 20 اگست 2017 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی سیکرٹری جنرل ، سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہر النسا ء نے کہا ہے کہ یوم نیلہ بٹ کے عظیم الشان اجتماع ریاستی سیاست کی راہیں متعین کریگا ، مسلم کانفرنس کی طرف سے یوم نیلہ بٹ کے موقع پر پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد مسلم کانفرنس کی ملک سے محبت کا عملی ثبوت ہے اور اس عزم کی تجدید ہے کہ مسلم کانفرنس کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنانے تک جدوجہد جاری رکھے گی ، 23اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر کشمیری اکٹھے ہو کر مسلم کانفرنس سے محبت اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کرینگے ، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر میں جاندار کردار ادا کیا اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کے لیے دنیا بھر میں جدوجہد کی ، نظریہ الحاق پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے جس کو حاصل کر کے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور 23اگست یوم نیلہ بٹ ریاستی تحریک آزادی کی تحریک میں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے جس کو ہر سال مسلم کانفرنس اور ریاستی عوام انتہائی جوش و جذبے اور تجدید عہد سے مناتے ہیں امسال بھی یوم نیلہ بٹ اسی ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا جس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں عوامی رابطہ مہم جا ری ہے اور 23اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر تاریخی اجتماع ثابت کر دیگا کہ مسلم کانفرنس ہی آج تحریک آزادی کے لیے سب سے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس بار یوم نیلہ بٹ کے موقع پر پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد اس لیے کیا جا رہا ہے کہ کشمیریوں کی منل آزادی اور الحاق پاکستان ہے اس کو حاصل کرنیکی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا جائیگا تاکہ کشمیر اور پاکستان کے درمیان رشتے کو کمزور کرنے والوں کی سازشیں ناکام ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :