سہنسہ میںبننے والا100بیڈکاجدیدہسپتال ضلع کوٹلی کے لیے تحفہ ہے ‘راجہ نصیر احمد خان

مشکل کی ہرگھڑی میںسہنسہ کی جرات مند عوام صف اول میںرہی ‘سرساوہ کوضلع کوٹلی میںمرکزی حیثیت حاصل ہے سرساوہ کی عوام نے قیمتی رقبہ ہسپتال کے لیے دے کرتاریخ میںاپنانام رقم کروادیاہے‘رہنماء مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر

اتوار 20 اگست 2017 14:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،سابق وزیرحکومت ممبراسمبلی راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے آزادخطہ میںجدیدترین ہسپتال تعمیرہونے سے لوگوںکے صحت کے حوالے سے گوناگوں مسائل کم ہورہے ہیں سہنسہ میںبننے والا100بیڈکاجدیدہسپتال ضلع کوٹلی کے لیے تحفہ ہے جدید ہسپتال کے لیے سہنسہ کی عوام کی طرف سے دی گئی قربانی قابل قدرہے یہاں کے لوگ قربانی کے جذبہ سے سرشار،محب وطن اوراجتماعیت کے قائل ہیںمشکل کی ہرگھڑی میںسہنسہ کی جرات مند عوام صف اول میںرہی ‘سرساوہ کوضلع کوٹلی میںمرکزی حیثیت حاصل ہے سرساوہ جدیدہسپتال سے نہ صرف ضلع کوٹلی بلکہ ضلع پلندری کے لوگ بھی مستفیدہونگے پلندری سے کوٹلی ڈی ایچ کیو میںزیادہ مسافت کی وجہ سے بعض مریض راستے میںہی دم توڑدیتے تھے سرساوہ میںجدیدہسپتال کی سہولت میسرآنے سے بہت سی قیمتی جانیںبھی محفوظ ہوجائینگی سرساوہ کی عوام نے جدیدہسپتال کے لیے وسیع رقبہ دے کروسیع القلبی کامظاہرہ کیاہے سرساوہ میںجدیدہسپتال تعمیرہونے سے نہ صرف 100بیڈکایہ ہسپتال پایہ تکمیل کوپہنچے گابلکہ آنے والے دورمیںوسیع رقبہ دستیاب ہونے کی وجہ سے جدیدہسپتال کومزیدوسعت دی جاسکے گی اس ہسپتال میںجدیدترین مشینری بھی دستیاب ہوگی میری کوشش ہے کہ اپنی زندگی کے قیمتی لمحات عوام کے لیے وقف کئے رکھوں عوام کی فلاح وبہبودکے لیے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیںسرساوہ کی عوام نے قیمتی رقبہ ہسپتال کے لیے دے کرتاریخ میںاپنانام رقم کروادیاہے سہنسہ سرساوہ کومرکزی حیثیت حاصل ہونے کی وجہ سے اس کی تعمیروترقی میںکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیںرکھاجائے گاسہنسہ سرساوہ پاکستان کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے خصوصی اہمیت کاحامل ہے سرساوہ جدیدہسپتال کی تعمیرسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی پرمریضوںکابوجھ کم ہوجائے گابڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ضلع کوٹلی سرساوہ میںتعمیرہونے والے جدیدہسپتال وقت کی عین ضرورت تھی جس کی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے خصوصی تعاون فراہم کیاہے جس پرضلع کوٹلی کی عوام ا ن کے شکرگزارہیںڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںفری ایمرجنسی کے نفاذ کے بعدضلع کوٹلی میںجدیدہسپتال کی تعمیرعوام کے لیے ایک خوشخبری ہے -ان خیالات کااظہارانہوںنے سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین ،محکمہ صحت ضلع کوٹلی کی انتظامیہ کی طرف سے بریفنگ لینے کے بعدمیڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ایچ اوڈاکٹرراجہ عبدالشکور،اے ڈی ایچ اوڈاکٹرنصراللہ،راجہ محمدباسط،راجہ کبیر،راجہ ثاقب خالدایڈووکیٹ،سیکرٹری راجہ خورشیدخالق،راجہ طارق جاوید،ڈاکٹرنعیم،راجہ مجاہدخان ،راجہ عجائب، حافظ محبوب،راجہ آصف،راجہ صغیر،سیکرٹری رحیم ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوںنے کہاکہ میرامنشورعوام کی خدمت ہے جس کے لیے میںاور میرے کارکنان دن رات کام کررہے ہیںالیکشن میںعوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں کارکنوںکی دن رات کی محنت سے مسلم لیگ ن کوآزادکشمیرمیںبھاری مینڈیٹ ملامسلم لیگ ن عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسرباقی نہیںاٹھارکھے گی سرساوہ کی عوام نے کھلے دل سے وسیع رقبہ جدیدہسپتال کے لیے دے کرایک مثال قائم کی ہے ضلع کوٹلی میںاس کی کوئی مثال نہیںملتی خطہ کوجب بھی ضرورت پڑی توہمارالہوبھی حاضر ہے جدیدہسپتال کی تعمیرکے بعد قرب وجوار کے عوام کوصحت کی جدیدسہولیات میسرآئینگی انہوںنے کہاکہ حادثات کی صورت میںبیشترمریض ڈی ایچ کیوکوٹلی میںپہنچنے سے پہلے ہی دم توڑدیتے تھے پلندری اورسرساوہ کے لوگ ہسپتال کوقریب پانے کی وجہ سے اس مصیبت سے چھٹکاراحاصل کرسکیںگے اس ہسپتال میںجدیدترین آلات میسرہونے کی وجہ سے لوگوںکوراولپنڈی اسلام آبادکے چکرنہیںلگاناپڑینگے جس سے لوگوںپرزیادہ مالی بوجھ بھی نہیںپڑے گاانہوںنے کہاکہ جدید ہسپتال کے لیے سہنسہ کی عوام کی طرف سے دی گئی قربانی قابل قدرہے یہاں کے لوگ جانثار،محبت کرنے والے اورعوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیںمشکل کی ہرگھڑی میںسہنسہ کی جرات مند عوام صف اول میںرہی۔