جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ہم نصابی سرگرمیوں میں پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی شاندار کارکردگی

اتوار 20 اگست 2017 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میںڈائیریکٹریٹ آف سٹودنٹس افیئرز پنجاب یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہم نصابی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی طلبائو طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کئی نمایاں پوزیشنز جیت لیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں ہونے والے مقابلوں میں خدیجہ جاویدنے پینٹنگ ، ثاقب رشید نے اردو مضمون نویسی، اسد شریف نے قرات ،سعدیہ اشرف نے نعت، عاطف شفیق اور حلیمہ احمد نے کوئیز، عبدالحسیب اور صباہت قمر نے اردو تقریر، شیہان ظفر اور معصومہ فاطمہ نے انگریزی تقریر، رمیشہ خان نے انگریزی مباحثے اور غفران چشتی نے ملی مغموں میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔

جبکہ صوبائی سطح کے مقابلہ جات میں خدیجہ جاوید نے پینٹنگ، ثاقب رشید نے اردو مضمون نویسی، اسد شریف نے قرات، صباہت قمرنے اردو تقریر، شیہان ظفر اور معصومہ فاطمہ نے انگریزی تقریر اور رمیشہ خان نے انگریزی مباحثہ میں پہلی پوزیشنزاپنے نام کیںجبکہ سعدیہ اشرف نعت ، حلیمہ احمد کوئیز اورغفران چشتی ملی نغموں میں دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں عاطف شفیق اور عبدالحسیب ہیں جنہوں نے بالترتیب کوئیز اور اردو تقریر میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :