عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی پسماندہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں نے بڑے شہروں کا رخ کر لیا

اتوار 20 اگست 2017 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی دور دراز اور پسماندہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں نے لاہور سمیت بڑے شہروں کا رخ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی دور دراز اور پسماندہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے بھکاری ٹولیوں کی شکل میں لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں پہنچ رہے ہیں اورآبادیوں سے ہٹ کر خالی مقامات پر عارضی جھونپڑیاں ڈیرے لگا رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ بھکاری ہر سال بڑے شہروں سے منوں کے حساب سے قربانی کا گوشت ، آنتیں ، کھالیں اور دیگر باقیات اکٹھی کر کے لے جاتے ہیں۔ گوشت کو ایک خاص طریقے سے خشک کر لیا جاتا ہے اور اسے سارا سال استعمال میں لایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :