آصف علی زرداری نے متحرک جیالوں کا اجلاس (کل )طلب کرلیا

بلاول ہائوس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں این ای120کے ضمنی انتخاب پر مشاور ت ہو گی

اتوار 20 اگست 2017 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور کے متحرک کارکنوں کا اجلاس کل ( منگل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس لاہور میں بلائے جانے والے اجلاس میں حلقہ این ای120میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جیالوں کو کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کر نے کا موقع بھی دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :