خادمِ پنجاب رہا ئشی سکیم فیزٹو کی قرعہ اندازی 24 اگست کو ہوگی

اتوار 20 اگست 2017 14:10

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے شیخوپورہ میں خادم پنجاب رہائشی سکیم ،ہاوسنگ کالونی فیز ٹو کے پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 24 اگست دِن 2 بجے سروسز کلب شیخوپورہ میںہوگی۔قرعہ اندازی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے زیرنگرانی ہوگی جس میں درخواست دہندہگان شرکت کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی میں 3اور5مرلہ کے پلاٹوں کے کامیاب امیدواروں کی بعد ازاں تھرڈپارٹی تصدیق بھی کروائی جائے گی۔ 3 مرلہ کے کُل 671 پلاٹوں کے لئی5632 جبکہ 5 مرلہ کے کُل440 پلاٹوں کے لئے 11004 درخواستیں موصول کی گئی ہیں جن میں سے 10% کوٹہ کے لئے جبکہ 90% پرعام لوگوں کی درخواستوں پر قرعہ اندزی ہوگی۔ مقررہ تاریخ اور وقت پر قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :