جنوبی افریقہ کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کو مدعو کرنے پر غور

اتوار 20 اگست 2017 13:50

جنوبی افریقہ کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کو مدعو کرنے پر غور
ْ جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) بھارتی ٹیم کے تاخیر سے جوہانسبرگ پہنچنے پر جنوبی افریقہ میں اس بار باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کی تاخیری کے بعد پروٹیز بورڈ کے پاس باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو ممکن بنانے کیلئے پاکستان اور افغانستان کی صورت میں2آپشن موجود ہیں، بھارتی ٹیم کی سری لنکا سے ہوم سیریز 24 دسمبر کو ختم ہوگی، باکسنگ ڈے ٹیسٹ عمومی طور پر26تاریخ کو شروع ہوتا ہے، اس بار جنوبی افریقی سیزن کے تاخیر سے آغازکا امکان ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اس ٹور میں4ٹیسٹ،5ون ڈے اور2ٹوئنٹی20میچز کھیلے گی، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا سے سیریز ختم ہونے کے بعد اپنے پلیئرز کو کچھ دن آرام بھی دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :