حکومت ادب، تعلیم ،تحقیق اور ثقافت کے شعبوں میں گمنام ہیروز کی خدمات اجاگر کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرے گی

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا تقریب سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ادبی روایات اور شخصیات کے احترام کی ضرورت پرزورد یتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ادب، تعلیم ،تحقیق اور ثقافت کے شعبوں میں گمنام ہیروز کی خدمات اجاگر کرنے کے لئے کمیٹی قائم کرے گی ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وفاقی دارالحکومت میں مشہور عمارتوں اور یادگاروں کو نئے ناموں سے منسوب کرنے پر غور کیا جارہا ہے،حکومت ادب، تعلیم ،تحقیق اور ثقافت کے شعبوں میں گمنام ہیروز کی خدمات اجاگر کرنے کے لئے کمیٹی قائم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :