دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا،پولیس نے نوجوان کے چار دوستوں کو حراست میں لے لیا

اتوار 20 اگست 2017 13:50

دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا،پولیس نے ..
کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا‘ نوجوان نے دریا عبور کرنے کی شرط لگائی اور تیز بہائو کی نذر ہوگیا ‘ پولیس نے نوجوان کے چار دوستوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ گجرات سے پانچ دوست تفریح کے لئے کوہالہ آئے جہاں پر نوجوان نے دریا تیر کر عبور کرنے کی شرط لگائی اور تیز بہائو کی نذر ہوگیا۔ تھانہ بکوٹ پولیس نے نوجوان کے چار دوستوں کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگئی۔

متعلقہ عنوان :