حکومت اور اداروں میں کوئی ٹکرائو نہیں، رانا تنویر حسین

محاذ آرائی صرف میڈیا پر نظر آرہی ہے ،حقیقت میں ایسا کچھ نہیں،رواں سال الیکشن کا سال ہے ،ن لیگ اپنا ایک ایک وعدہ پورا کررہی ہے ،آئندہ بھی بھر پور کامیابی حاصل کرینگے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کامیاب ضرب عضب آپریشن کیا آپریشن رد الفساد بھی کامیابی کے ساتھ جاری ، مثبت اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی ذرمبادلہ میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو ئی جو کہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،خطاب،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 13:41

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کا جانب گا مزن کررہی ہے گزشتہ چار سالوں میں جتنی ترقی ملک نے موجودہ حکومت میں کی اسکی مثال ملکی تا ریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے میگا پراجیکٹ مکمل کئے گئے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کامیاب ضرب عضب آپریشن کیا آپریشن رد الفساد بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی ذرمبادلہ میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو ئی جو کہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے (131)میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر نارنگ منڈی میں ایک بڑ ے عوامی اجتما ع سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا رکن قومی اسمبلی را نا افضال حسین ، ارکان سوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، چودھری حسان ریا ض ، میڈ یا ایڈوائزر ندیم گورایہ ،چیئر مین بلدیہ نارنگ منڈی ملک محمد عارف ،یوسی چئر مین محمد علی ریا ض ،ملک نوید محمود چوہان ،چودھری ارشد ورک ، یار گل خان اور کو آرڈینٹر چیئر مین ضلع کونسل چودھری ریاض سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت اور ادروں کے درمیان ٹکرائو نہیں ہو گا محاذ آرائی صرف میڈ یا پر ہی نظر آرہی ہے مگر حقیقت کچھ بھی نہیں یہ الیکشن کا سال ہے ہر کو ئی سیاسی بیان دے رہا ہے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی ایک سیاسی بیان دیا ہے تمام سیاسی جماعتیں اس وقت الیکشن کی تیاری کررہی ہیں اسی لئے اس قسم کے بیانات سامنے آرہے ہیں مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2013ء میں جو قوم سے وعدے کئے تھے انہیں ایک ایک کر کے پورا کیا جارہا ہے 2017ء لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری میں کمی آئی ہے دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کردیا ہے آج ملک ترقی اور خوشحالی کا جانب تیزی سے گامزن ہے ہم انشااللہ انیوالی نسلوں کا محفوظ اور روشن پاکستان دیکر جا ئینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں سے ایک صوبہ سنبھالہ نہیں گیا عمران خان ایک غیر سنجیدہ سیاستدان ہے جوکہ صبح کو ئی بات کرتا ہے تو رات کو ئی اور بات عوام اس کے رویئے اور انتشار کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں یو ٹرن خان کا کو ئی سیاسی مستقبل نہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی پارٹی رہنمائوں کے اختلافات بارے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور ہر جمہوری پارٹی میں اختلاف رائے ہو تا ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی دھڑے بندی ہے یہ محض مسلم لیگ کے خلاف پراپیگنڈہ ہے ۔