قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا، 50 ہزار لٹر مٹی کا تیل موجود تھا، پولیس

اتوار 20 اگست 2017 13:40

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) سدوجا کے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث سڑک کو بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر کراچی سے پنجاب جا رہا تھا کہ اسی دوران نوشہرو فیروز کے علاقے سدوجا کے قریب الٹ گیا۔ ٹینکر میں 50 ہزار لٹر مٹی کا تیل ہے جو آئل ٹینکر سے بہنا شروع ہوگیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :