وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں اورعمارات کو مشاہیر کے نام سے موسوم کرنے کا جائزہ لیں گے۔ عرفان صدیقی
علم وادب کی نادر روزگار ہستیوں کے بارے میں کتابوں کی سرکاری سطح پر اشاعت کا سلسلہ شروع کررہے ہیں مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور ادبی خدمات پر مبنی کتاب ’پدرم سلطان بود‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب اختروقار عظیم کی کتاب کی تقریب میں افتخار عارف، کشور ناہید،فاروق قیصر، نصرت زیدی، ڈاکٹر گوہر نوشاہی کا بھی اظہارخیال
اتوار 20 اگست 2017 13:40
(جاری ہے)
ہمیں اس کے اسباب ومحرکات کا جائزہ لینا ہوگا۔مشیر وزیراعظم نے کہاکہ علم وادب کی نادر روزگار ہستیوںکے بارے میں کتابوں کی سرکاری سطح پر اشاعت کا سلسلہ شروع کررہے ہیں تاکہ نوجوان نسل اپنی اقدار،تہذیبی روایات اور اپنے مشاہیر کی خدمات سے آگاہ ہوسکے۔
اس ضمن میں ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ اور ملک کی ممتاز ادبی شخصیت افتخار عارف کو میں یہ ذمہ داری سونپ رہا ہوں۔ عرفان صدیقی نے پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور خدمات کے موضوع پر کتاب مرتب کرنے پر اختر وقار عظیم کی کاوش کو سراہا۔تقریب سے اختروقار عظیم ، ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف، کشور ناہید،فاروق قیصر، نصرت زیدی، ڈاکٹر گوہر نوشاہی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے نہ صرف علم وادب کے شعبہ میں گرانقدر کام کیا بلکہ ان کی ذاتی زندگی بھی مثالی اوصاف سے عبارت تھی۔اختر وقار عظیم کی یہ پانچویں کتاب ہے۔ ’مرزااوٹ پٹانگ‘، ’ہم بھی وہیں موجود تھے‘، ’شبلی بحیثیت مورخ‘، ’شبلی بحیثیت سیاستدان‘کے عنوانات سے بھی ان کی کتب شائع ہوچکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.