نیب کا عدم پیشی پر شریف فیملی کو مزید نوٹسز نہ بھیجنے کا فیصلہ

جے آئی ٹی سے ملنے والے ریکارڈ کی روشنی میں ریفرنس داخل کردیا جائے گا ،ْذرائع نیب

اتوار 20 اگست 2017 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) قومی احتساب بیورو نے طلبی کے نوٹسز بھیجے جانے پر شریف فیملی کی عدم پیشی پر مزید نوٹسز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کیس میں ریفرنس داخل کرنے میں 21 دن باقی ہیں اور شریف فیملی کو مسلسل نوٹسز بھیجنے کے بعد عدم پیشی پر نیب نے مزید نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سے ملنے والے ریکارڈ کی روشنی میں ریفرنس داخل کردیا جائے گا۔نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس داخل کرنے کے لئے ملزمان کی گرفتاری ضروری نہیں تاہم گرفتاری کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان اگر عدالت کے سامنے بھی پیش نہ ہوں تو وارنٹ جاری ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :