رحیم یار خان ،ْ زمیندار کی جانب سے زندگی بھر کی کمائی بچوں پر لگانے کے بجائے زمین میں دبا کر رکھنے کا انکشاف

بچوں نے بیس لاکھ روپے کی نکال لی ،ْ نذیر احمد نے مقدمہ درج کرادیا ،ْ پولیس نے رقم برآمد کرلی

اتوار 20 اگست 2017 13:31

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) رحیم یار خان کے زمیندار کی جانب سے زندگی بھر کی کمائی بچوں پر لگانے کے بجائے زمین میں دبا کر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے نذیر احمد 19ایکڑ زمین کا مالک ہے اور اس کے اثاثوں کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے رپورٹ میں کہاگیا کہ نذیر احمد کے گھر میں نہ بجلی ہے اور نہ سوئی گیس کا کنکشن لگوایاگیا ہے ۔

نذیر احمد نے اپنی کمائی کسی پر نہیں لگائی بلکہ اپنی زندگی بھر کی کمائی زمین میں دبا رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا کہ نذیر احمد کے بچوں نے زمین کھود کر بیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکال لی اور اپنے ماموں کو دے دی اور ماموں سے گھر میں بجلی گیس اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرنے کا کہا۔نذیر احمد کو معلوم ہوا کہ چھپائی ہوئی رقم غائب ہوگئی ہے تو اس نے چوری کا مقدمہ درج کرایا ، پولیس نے تفتیش شروع کی اور کڑی سے کڑی ملاتے ملزم تک پہنچ گئی۔

پولیس نے رقم بھی برآمد کرلی تاہم نذیر احمد کی شریک حیات اب نفسیاتی اور ڈپریشن کی مریضہ بن چکی ہے۔نذیر احمد کا کہنا ہے کہ اس نے ساری عمر جو رقم بچا اور چھپا کر رکھی وہ صرف اپنے بچوں کے مستقبل اور ان کی شادی کیلئے تھی ،ْ اس کی اور کوئی نیت نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :