افغانستان سے متعلق نئی پالیسی تیار کر لی ہے فیصلہ کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے، ٹرمپ

اتوار 20 اگست 2017 13:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اعلی عسکری مشیروں کیساتھ افغانستان میں جاری 16 سالہ جنگ سمیت کئی فیصلوں کے حوالے سے مشاورت ہوگئی ہے، فیصلے کا انتظار ہے جو کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں ہونے والی مشاورت کے حوالے سے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ میں دو جنرلوں اور عسکری رہنماں کے ساتھ ایک اہم دن گزرا جہاں افغانستان سمیت کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان فیصلوں کا اعلان کب کیا جائے گا اور وہ کس قدر موثر ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر شروع میں افغانستان میں چند ہزار فوجیوں کے اضافے کے منصوبے پر غیرمطمئن تھے جبکہ مشیران پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے پورے خطے کے لیے ایک وسیع منصوبہ بندی پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :