سابق وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس، شہباز شریف کا چوہدری نثارسے ٹیلی فون پررابطہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 13:29

سابق وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس، شہباز شریف کا چوہدری نثارسے ٹیلی فون ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان پارٹی کی نئی قیادت اور آج چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سے متعلق بات چیت کی گئی۔

شہبازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان مختلف پارٹی اموربھی زیربحث آئے۔ شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو گفتگو سے آگاہ کردیا۔ واضح رہے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پاناما کیس سے لے کر نوازشریف کی نااہلی تک اور پھر نوازشریف کی براستہ جی ٹی روڈ لاہورواپسی پرپارٹی قیادت سے دوریاں اختیارکیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :