نیب کا نواز شریف کی کرپشن پر برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ،ریکارڈ مانگ لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 13:14

نیب کا نواز شریف کی کرپشن پر برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ،ریکارڈ ..
اسلام آباد( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20اگست2017ء) : نیب نے نواز شریف کی کرپشن کی تحقیقات میں مدد لینے کے لئے این سی اے سے رابطہ کر لیا ہے ، نیب کے اعلی سطحی وفد نے برطانیہ کے نیشنل کرائم ایجنسی سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے این سی اے سے شریف خاندان کی لندن فلیٹس او ر دیگر جائیداد کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے،جس پراین سی اے نے نیب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے نیشنل برطانوی ایجنسی سے رابطہ نواز شریف کی کرپشن کی تحقیقات میں مدد لینے کے لئے کیاہے۔