تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے بھارت کے 7 لاکھ فوجی کم پڑگئے ،مزید فورسز طلب

اتوار 20 اگست 2017 13:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لیے جدید سازو سامان سے لیس بھارت کے 7 لاکھ سے زائد فوجی بھی کم پڑ رہے ہیں اس لیے بھارت کشمیریوں کی مبنی بر حق جدوجہد کو دبانے کے لیے مزید فورسز کشمیر لارہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت سے فورسز کی مزید 4 بٹالین وارد کشمیر ہورہی ہیں جن میں سے دو بٹالین سرینگر جموں شاہراہ کی حفاظت کے لیے سرینگر سے قاضی گنڈ تک شاہراہ کے دونوں اطراف تعینات رہیں گی جبکہ مزید دوبٹالین کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میںتعینات کیا جائے گا تاکہ پرامن احتجاجی مظاہروں، بھارتی فورسز پر نوجوانوں کے پتھرائو کے واقعات اور مجاہدین کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو روکا جاسکے۔

ادھر سال 2017ء میںامرناتھ یاترا کی حفاظت کے لیے بھارت سے لائی گئی بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 10 کمپنیوں میں سے 5 کمپنیوں کو بھی وادی میں ہی ر وکا گیا ہے اور ان کو بھی جنوبی کشمیرکے اضلاع پلوامہ ، کولگام ،شوپیاں اور اسلام آباد میں تعینات کیا جارہا ہے۔ اضافی فورسز کو حساس علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے جہاں پر احتجاجی مظاہروںاور مجاہدین کے حملوں کا خدشہ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :