کشمیر میںپرامن سیاسی جدوجہد پر سخت ترین پابندیاں نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کررہی ہیں، انورادھا بھسین
نوجوانوں کا غصہ اور بغاوت گزشتہ برسوں میں بھارت کے ظلم و تشدد کا نتیجہ ہے
اتوار 20 اگست 2017 13:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برہان وانی کو نوجوان ظلم و جبر کے خلاف ایک علامت سمجھتے تھے اور ان کی شہادت کے بعد نوجوانوں کے ہاتھوں میں کمان آئی اور لڑکیوں نے بھی ہاتھوں میں پتھراٹھائے ۔
انہوں نے کہا نوجوانوں کی طرف سے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے میں کمی نہیں آرہی ہے اور اگر کمی ہے تو فنڈز اور ہتھیاروںکی دستیابی میں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے غصے اور بغاوت کو گزشتہ برسوں کے ظلم و تشدد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں ہندو فسطائی جماعتوں کے اقتدار میں آنے سے اس میں مزید شدت پیدا ہوئی جبکہ ان جماعتوں کے فرقہ پرست نظریے اور سیاست نے اس میں پیٹرول کا کام کردیا۔بھسین نے کہا کہ گائے کے گوشت پر سیاست،لو جہاد، دفعہ370کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں اور 2014ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد بھارتی حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات کے علاوہ بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت کی تشکیل نے کشمیری مسلمانوں کو پشت بہ دیوار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے مخصوص بستیوں اور سینک کالونیوں کی تعمیر کی باتوں نے کشمیریوں کے اعتماد کو مزید جھنجوڑا اور وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے اور اس طرح یہ آتش فشان تیار ہوتا رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.