مقبوضہ کشمیر، مشترکہ مزاحمتی قیادت کا الطاف حسین ندوی کو قتل کی دھمکی پر اظہار تشویش
کشمیری سیاسی نظر بندوں کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت
اتوار 20 اگست 2017 13:10
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ اختلاف رائے ہر ایک کا حق ہے، مگر ا س بنیاد پر انہیں قتل کی دھمکیاں دینا کسی بڑی سازش کا نتیجہ معلوم ہوتاہے۔
دریں اثنا مشترکہ قیادت نے کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار اور ان کی غیر قانونی نظر بندی کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے طول دینے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ یہ سب سیاسی انتقام گیری کے طور پر کر رہی ہے۔ انہوں نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی جموںخطے کی امپھالہ جیل میں بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طبی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، امیرِ حمزہ شاہ، محمد یوسف فلاحی، میر حفیظ اللہ، بشیر احمد بویا، رئیس احمد میر، محمد یوسف لون، عبدالغنی بٹ، عبدل احد پرہ، محمد رفیق گنائی،فاروق توحیدی، سلمان یوسف، تنویر احمد، حکیم شوکت، حاجی محمد رستم بٹ، شکیل احمد یتوسمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور عام کشمیری نوجوانوں کی فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل نظر بندی سے کشمیریوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کیے جاسکتے۔بیان میں کہا گیا کہ کٹھوعہ جیل میں نظر بند کشمیری نوجوانوں عاطف حسین عرفان احمد اور دیگر کو24 گھنٹے سیل میں بند رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت ابتر ہوچکی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نظربندوں پر بار بار کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا جاتا ہے اور عدالتی احکامات کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جاتا۔مشترکہ قیادت نے اپنے بیان میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے گرفتار کے گئے آزادی پسند رہنماؤں شبیرا حمد شاہ، پیر سیف اللہ، شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین، نعیم احمد خان اور فاروق احمد ڈار کی تہاڑ جیل میں حالتِ زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.