سوڈک ،مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں

حادثہ طوفانی بارشوں کے باعث پیش آیا ، اسی زخمی افراد کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیاگیا

اتوار 20 اگست 2017 13:10

سوڈک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) مشرقی یورپ کے ملک کریمیا کے پہاڑی علاقے سوڈک میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے حادثہ ہو گیا ،متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں ، سواروں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ دو روز سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گر گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹص کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا جس میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر ایک دوسرے پر چڑھ گئیں ۔ گاڑیوں میں سوار اسی افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے نکالا ۔ خوش قسمتی سے تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ، دوسری جانب شدید بارش کی وجہ سے چھ قصبوں میں سیلاب آگیا ۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو اداروں کے اہلکار گھروں میں پھنسے لوگوں کی امداد کو پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :