بالی ووڈا اداکارہ چترانگدہ سنگھ کے قبائلی روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

اتوار 20 اگست 2017 13:01

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے لیکمی فیشن ویک 2017ء میں قبائلی خاتون کا روپ دھار کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حال میں منعقدہ لیکمی فیشن ویک میں دیگر نامور اداکاراوں کے ساتھ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ڈیزائنر نیہا اگروال کا ڈیزائن کردہ روایتی قبائلی طرز کا لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔انھوں نے اپنی ادائوں کے جلوے بکھیر کر مداحوں سے خوب داد وصول کی۔یہ فیشن شو آئندہ ہفتے اختتام پذیر ہوگا۔اداکارہ نے حال میں فلم بابو موشائی بندوق باز کی عکسبندی مکمل کروائی ہے جس میں ان کے ہیرو اداکار نواز الدین صدیقی ہیں۔یہ فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔