فلم ’ تھور ریگنوروک‘ کا نیا ٹریلر جاری

اتوار 20 اگست 2017 13:01

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) ہالی ووڈ اور سپر ہیرو فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ 2011ء کی بلاک بسٹر ہٹ فلم تھور کے سیکوئل ’تھور ریگنوروک‘کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارٹیکا ویٹیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیرو تھور اپنے ہتھوڑے کے بغیرطاقتور دشمن سے اپنے لوگوں کو بچاتا دکھائی دے گا۔فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ، ٹام ہیڈلسٹن، اینتھونی ہاپکنز، کارل اربن، ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :