بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ، دو اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اتوار 20 اگست 2017 13:00

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) بھارتی ٹی وی شو کے اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ دونوں شوٹنگ ختم کر کے گجرات سے ممبئی واپس آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ سے واپسی کے دوران احمد آباد ممبئی ہائی وے پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں اداکار موقع پر ہی چل بسے جب کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لیا لیکن عینی شاہدین نے جب پولیس کو بتایا کہ ٹرالر سڑک کنارے کھڑا تھا اور حادثے میں اس کے ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی تو پولیس نے ڈرائیور کو رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :